ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: دیہی کھیلوں کوتحفظ عطا کرکے بڑھاوا دیں:رکن اسمبلی منکال وئیدیا

بھٹکل: دیہی کھیلوں کوتحفظ عطا کرکے بڑھاوا دیں:رکن اسمبلی منکال وئیدیا

Fri, 07 Apr 2017 17:52:17    S.O. News Service

بھٹکل:7/اپریل(ایس اؤنیوز)طلبا اور نوجوانوں کو کھیل کی سرگرمیوں میں شرکت کرنی چاہئے ، خاص کر دیہی کھیلوں کے تحفظ کی خاطر اس میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرتے ہوئے بڑھاوا دینا چاہئے، اس بات کی اپیل رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے کی ۔

جمعرات کو منڈلی میں شاردامبا ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ کبڈی ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد وہ خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں اچھے کھلاڑی کھیلتے ہیں تو نئے کھلاڑیوں کے لئے اچھی رہنمائی مل سکتی ہے، کھیل کے ساتھ تعلیم کو بھی اہمیت دینے پر انہوں نے منتظمین کی ستائش کی۔ آر این ایس پالی ٹکنک کے نائب پرنسپال مری سوامی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھیل سے ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے، سرکاری سطح پر جو سہولتیں ہیں انہیں نوجوان استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی با ت کہی۔ تعلقہ پنچایت نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا نے موبائیل کی دنیا میں کھیل کی سرگرمیوں کا انتظام کرنا بھی ایک حوصلہ مند کام ہونے کی بات کہی۔ منڈلی گرام پنچایت کے صدر ناگرتنا موگیر نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے منڈلی کی ترقی کے لئے 10کروڑ رسے زائد وپئے منظور کئے ہیں ، جس پر ہم گاؤں کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اے پی ایم سی صدر گوپال نائک، شرالی گرام پنچایت صدر وینکٹیش نائک، سماجی کارکن نذیر قاسمجی، منڈلی گرام پنچایت نائب صدر ناگپا نائک، اے پی ایم سی ممبر سریش نائک، منجوناتھ دیواڑیگا، لوکیش آچاری وغیرہ موجود تھے۔ راجیش نائک نے استقبال کیا تو سکریا ہلیر نے افتتاحی کلمات پیش کئے ، منجوناتھ نائک نے نظامت کی۔


Share: